اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایلون مسک ٹوئٹر ملازمین کیلئے نئی مشکل کھڑی کرنے کو تیار

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے نئی مشکل کھڑی کرنے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی 50 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کے بعد اب کمپنی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک اور سخت اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

کیٹ کونگر کے ایک ٹوئٹ کے مطابق ٹوئٹر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو والدین بننے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں(پیڈ پیٹرنل لیوز) کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹوئٹر اب اپنے ملازمین کو والدین بننے پر 20 ہفتوں (چار ماہ)کی بجائے 2 ہفتوں کی چھٹی دے گا۔والدین کی چھٹیوں کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔یاد رہے کہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کمپنی کی پوری کمیونیکیشن ٹیم سمیت 50فیصد ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔ٹوئٹر ملازمین کو پہلے والدین بننے پر 20 ہفتوں کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ ادا کی جا رہی تھیں، چھٹیوں کی پالیسی میں یہ نئی تبدیلی اخراجات بچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایلون مسک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ٹوئٹر کو چلانے کے لیے زیادہ ملازمین کی ضرورت نہیں ہے، برطرفی کے علاوہ، مسک نے ملازمین کو دی جانے والی کئی مراعات میں بھی کمی کی ہے جیسا کہ دوپہر کا مفت کھانا وغیرہ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…