اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج منگل کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش/ژالہ باری کابھی امکان ہے ۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر ، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش جن علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ۔ ان میں ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 52، سٹی 28)، پشاور 25، باچا خان ایئرپورٹ 19، کاکول 15، دیر (زریں 13، بالائی 03)، بالاکوٹ 09، پاراچنار 08، چراٹ، مردان 04، سیدو شریف 03، بنوں 02، پنجاب: لیہ 35، جہلم 23، ملتان (ایئرپورٹ 21، سٹی 17)، بھکر 17، قصور، کوٹ ادو 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 12، نارووال 11، منڈی بہاؤالدین 10، ڈی جی خان 09، گجرات 08، اسلام آباد (سید پور 07، بوکرا 02، ائیرپورٹ 01)، منگلا 07، مری 06، حافظ آباد، جوہر آباد، ساہیوال، خانیوال 05، چکوال 04، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد، کچہری 01)، نور پور تھل 03، گوجرانوالہ، جھنگ 02، لاہور ائیرپورٹ ، سیالکوٹ ایئرپورٹ ، فیصل آباد، سرگودھا 01، بلوچستان: لسبیلہ 21، اورماڑہ 19، تربت 11، قلات 05، کوئٹہ (شیخ ماندہ 02، سمنگلی 01)، دالبندین، خضدار 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 21، ایئرپورٹ 19)، گڑھی دوپٹہ 18، راولاکوٹ میں 10ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔