بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ایلون مسک ٹوئٹر ملازمین کیلئے نئی مشکل کھڑی کرنے کو تیار

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے نئی مشکل کھڑی کرنے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی 50 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کے بعد اب کمپنی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک اور سخت اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی ٹیک رپورٹر، کیٹ کونگر کے ایک ٹوئٹ کے مطابق ٹوئٹر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو والدین بننے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں (پیڈ پیٹرنل لیوز)کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹوئٹر اب اپنے ملازمین کو والدین بننے پر 20 ہفتوں (چار ماہ)کی بجائے 2 ہفتوں کی چھٹی دے گا۔والدین کی چھٹیوں کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کمپنی کی پوری کمیونیکیشن ٹیم سمیت 50فیصد ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر ملازمین کو پہلے والدین بننے پر 20 ہفتوں کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ ادا کی جا رہی تھیں، چھٹیوں کی پالیسی میں یہ نئی تبدیلی اخراجات بچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایلون مسک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ٹوئٹر کو چلانے کے لیے زیادہ ملازمین کی ضرورت نہیں ہے، برطرفی کے علاوہ، مسک نے ملازمین کو دی جانے والی کئی مراعات میں بھی کمی کی ہے جیسا کہ دوپہر کا مفت کھانا وغیرہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…