بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

عراقی وزیر اعظم کی ڈانٹ، بغداد ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر حکام کو ایئرپورٹ کے بے ہنگم انتظامات پر ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم کی ڈانٹ ڈپٹ کی یہ ویڈیو ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کے باعث سبکی ہونے کے بعد اتوار کو بغداد ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر حسین قاسم خفی نے عراق میں “سول ایوی ایشن” کے سربراہ کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔انٹرنیٹ پر پھیلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی ایئرپورٹ ڈائریکٹر اور حکام کو ایئرپورٹ پر افراتفری کی حالت کا ذمہ دار قرار دے رہے اور انہیں ڈانٹ بھی پلا رہے ہیں۔حسین قاسم خفی نے اپنے استعفی کی وجہ پیشہ ورانہ مہارت کی کمی اور اعلی حکام کی جانب سے تعاون کی کمی کو قرار دیا۔ ان کے مطابق ضروری تعاون ہی ہے جو بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ساکھ اور وقار کے مطابق کام جاری رکھنے اور فرائض کی انجام دہی کے امکان کی ضمانت دیتا ہے۔اپنے استعفی کی درخواست میں حسین قاسم نے کہا مجھے صرف تین ماہ قبل بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ ابھی تک 2023 کا وفاقی بجٹ منظور نہیں ہوا۔ ملک میں 2019 سے انفراسٹرکچر کی بحالی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…