اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی رکنِ کانگریس ایڈم شیف سے عمران خان کے مشیر عاطف خان کی ملاقات

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز عاطف خان نے امریکی رکنِ کانگریس ایڈم شیف سے ملاقات کی ۔عاطف خان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے ایڈم شیف کو بتایا کہ عمران خان امریکا مخالف نہیں، وہ پاکستان کو برابری کے درجے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کے مشیر عاطف خان نے بتایا کہ کانگریس مین ایڈم شیف نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی ہے، انہوں نے پاکستان میں قانون کی بالادستی کے حق میں بات کی ہے۔عاطف خان کے مطابق ایڈم شیف نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اہم ملک ہے جو انتہائی چیلنجنگ خطے میں ہے، یہ ایک ایٹمی ملک ہے جو جمہوریت کے لیے فرنٹ لائن پر ہے، ایک برس میں جو ہوا اس پر مجھے تشویش اور پریشانی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مشیر کے مطابق ایڈم شیف نے پنجاب کی صورتِ حال، الیکشن کی ٹائمنگ، سپریم کورٹ کی صورتِ حال کا ذکر کیا اور کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان سے متعلق تشویش بڑھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی رکنِ کانگریس کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش ہے، جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل اور آزادی اظہار کو دبایا جانا تشویش ناک ہے۔عمران خان کے مشیر عاطف خان نے بتایا کہ ایڈم شیف کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی صورتِ حال پر ٹھوس وکالت کرے، دیکھوں گا کہ پاکستان کی اس صورتِ حال میں امریکا کس طرح مدد کر سکتا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…