اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر معمولی بارشوں میں بند کی گئی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال کر دی گئی

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان ریلوے نے گزشتہ بارشوں اور سیلاب کے بعد 27 اگست 2022 کو بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے 3 دن کے بعد آج سے دوبارہ بحال کردیا ہے۔کراچی سے ٹرین کا افتتاح ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریاض نے پیر کی صبح کراچی کینٹ سے کیا۔

یہ ٹرین 19 کوچز پر مشتمل ہے جس میں دو اے سی بزنس، ایک اے سی پارلر، دو اے سی اسٹینڈرڈ اور 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک بریک وین، ایک پاور وین اور ایک ریستوران کوچ بھی موجود ہے۔ ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ٹرین کے کراچی سے لاہور تک 10 اسٹاپ ہیں، ٹرین کراچی کینٹ سے روزانہ صبح 6 بجے روانہ ہونے کے بعد حیدر آباد، نوابشاہ ،روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، رائونڈ سے ہوتے ہوئے اْسی تاریخ رات 11 بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ سفر کا ٹوٹل دورانیہ 17 گھنٹے 45 منٹ ہے۔خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر برائے ریلوے و شہری ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر اس ٹرین کے تمام کلاسز میں یکم مئی 2023 سے 15 مئی 2023 تک 20 فیصد رعایت اور 16 مئی 2023 سے 31 مئی 2023 تک 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹرین فیصل آباد کی بجائے براستہ ملتان ،ساہیوال جایا کریگی۔موجودہ ٹرین 27 اپ شالیمار ایکسپریس میں کراچی سے 907 مسافر سفر کر رہے تھے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…