بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پی آئی اے کے طیارے میں واش روم کا پانی جہاز میں پھیل گیا، وجہ سامنے آگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

پی آئی اے کے طیارے میں واش روم کا پانی جہاز میں پھیل گیا، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی استنبول سے اسلام آباد کی پرواز میں سوار مسافر کی سنگین غلطی سامنے آگئی۔

ٹوائلٹ کے کموڈ میں پیمپر اور ٹیشو ڈالنے سے پرواز میں ٹوائلٹ چوک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوائلٹ کا نکاسی کا پانی طیارے میں پھیل گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق 25 اپریل کو استنبول سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کا واش روم لیک کر گیا تھا، واش روم لیکیج کے باعث طیارے میں گندا پانی پھیل گیا تھا، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیں ہیں، مسافر کی جانب سے بچے کا پیمپر طیارے کے واش کموڈ میں پھینکنے سے لائن چوک ہوئی، اس سے طیارے میں واش روم کی لائن مکمل چوک ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ اس پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے، مسافروں کی ہدایت کے لیے طیارے کے واش رومز پر ٹوائلٹ میں پیمپرز ٹشو نہ پھینکنے کی سخت ہدایات درج ہوتی ہیں، اس کے باوجود کچھ مسافر یہ غلطی کر کے دیگر مسافروں اور ایئرلائن عملے کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…