جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کا کل قرض کتنا ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ سامنے آ گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی،رواں مالی سال معاشی شرح نمو5 فیصد ہدف کے مقابلے محض 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024میں معاشی ترقی کی شرح 3.5 فیصد2025میں 5فیصد رہنے کاامکان ہے،2026میں معاشی ترقی کی شرح 5.5فیصد تک پہنچ جائیگی۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود بڑھنے سے پاکستان کے ذمے قرضوں کا حجم بڑھا۔ ڈالرکا ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی اورقرض میں اضافہ ہوا،اس سال ملک میں مہنگائی 28.5فیصد رہے گی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 21فیصد رہے گی،2026تک قرضہ معیشت کے 70 فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔جبکہ مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5فیصد ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2026تک ڈالرکا ایکسچینج ریٹ 6فیصد مزید بڑھنے کا امکان ہے،

دسمبر2022تک پاکستان کا کل قرضہ 55ہزار800ارب روپے تھا۔ جولائی تا دسمبر ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 11فیصد بڑھا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر تک پاکستان کے کل قرض میں مقامی قرضہ 62.8فیصد ہے،کل قرض میں غیر ملکی قرضہ 37.2فیصد ہے۔جولائی تا دسمبر3.2ارب ڈالرکا غیرملکی قرضہ لیا اور2.7ارب ڈالر واپس کیا۔مالی سال 2024میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 21فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025میں مہنگائی 7.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…