بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

امریکی ڈالر 302 روپے تک جانے کی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے اور پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی اور معاشی کمزوریاں بڑے مسائل قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں موجودہ اتحادی حکومت کی اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی، ٹیکسوں کا بوجھ بڑھنے سے حکومت مقبولیت کھو چکی ہے، ڈالر 2023 میں 291 روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 میں امریکی ڈالر 302 تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سال 2024 سے 2027 کے دوران پاکستانی روپیہ کمزور رہے گا۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں پاکستان میں شرح سود بھی مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…