منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نئے تنازع میں پھنس گئے

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف وراسٹائل اداکار نواز الدین شیخ اس وقت ایک نئے تنازع میں پھنس گئے جب انکے خلاف کولکتہ کے ایک وکیل نے ایک عالمی شہرت یافتہ کولڈ ڈرنک کمپنی کے بنگالی زبان کے اشتہار کے حوالے سے اعتراض کرتے ہوئے کولکتہ کی عدالت میں کیس داخل کیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا کیس میں نوازالدین صدیقی اور سافٹ ڈرنک کمپنی کے بھارتی سی ای او پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اشتہار میں بنگالی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی سافٹ ڈرنک کے جس اشتہار میں نظر آئے وہ اصل میں ہندی کے لیے شوٹ کیا گیا اور یہ سافٹ ڈرنک برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کا حصہ ہے اور اس میں جو نئی چیز پروموٹ کی گئی وہ بوتل پر کیو آر کوڈ اسکین ہے تاکہ کنزیومر لطیفہ سن سکے۔تاہم اس پر دیبیان بینرجی ایڈووکیٹ نے کولکتہ ہائی کورٹ میں کیس داخل کرتے ہوئے اس لطیفے کو بنگالیوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہندی اشتہار پر انہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن بنگالی زبان میں یہ کہا جارہا ہے کہ بنگالیوں کو کوئی چیز آسانی سے نہیں ملتی اور وہ بھوکے سوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس قسم کے اشتہار کو مستقبل میں فروغ نہیں دینا چاہیے۔جس کے بعد کمپنی نے نواز الدین شیخ کے بنگالی ورژن پر مبنی اشتہار کو نہ صرف ہٹادیا ہے بلکہ معذرت بھی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…