بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں منکی پاکس کے 2مریضوں کی تصدیق، محکمہ صحت کو الرٹ کردیا گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان میں منکی پاکس کے 2مریضوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کو الرٹ کردیا ہے اورپنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے گئے ہیں۔منکی پاکس کے علاج کے لئے ڈاکٹروں او رطبی عملے کوخصوصی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر منکی پاکس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر خصوصی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، وزیرپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر،صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔کمیٹی منکی پاکس کے حوالے سے صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عوام کی سہولت کے لئے ہاٹ لائن او رواٹس ایپ نمبر قائم کرے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت آج پنجاب ہائوس اسلام آباد میں زوم پر اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہوا، جس میںمنکی پاکس سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اورپیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والے 2مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سول ایوی ایشن،این سی اوسی اوردیگر متعلقہ ا داروں کے تعاون سے فلائٹ کے دیگر مسافروں کو ٹریس کیاجائے گا۔ نادرا ڈیٹا بیس سے بھی مسافروں کو ٹریس کرنے میں مدد لی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ منکی پاکس متاثرہ مریض سے مصافحہ کرنے،گلے ملنے یا مریض کے کپڑے استعمال کرنے سے پھیل سکتاہے۔ ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے سے وائرس سے بچائو ممکن ہے۔ بزرگ او ربچے منکی پاکس کاجلد شکار ہو سکتے ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے منکی پاکس وائرس کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ دنیا بھر میں 111ممالک میں منکی پاکس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صوبائی وزیرسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر،چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز، ڈی جی ہیلتھ سروسز اور دیگر اعلیٰ حکام زوم کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر پنجاب ہائوس اسلام آبادسے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…