بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں گروپ بندیاں،کھلاڑی ناراض

datetime 26  اپریل‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں گروپ بندیاں۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کھلاڑی ناراض‘ تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بہت بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے عمران خان کے انتہائی قریبی تصور کئے جانے والے اور پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار کو یکسر طور پر نظر انداز کر دیا گیا،کپتان سے نظر ثانی کرنے کا مطالبہ‘ کپتان نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اپنی سربراہی میں ریویو کمیٹی قائم کر دی۔جس میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے والے امیدواروں کو فردا- فرداسنا جائے گا اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں دو سے تین امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ تاہم حتمی طور پر فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بہت بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آ رہا ہے۔پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے عمران خان کے انتہائی قریبی تصور کئے جانے والے اور پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار کو یکسر طور پر نظر انداز کر دیا گیا مذکورہ عہدیدار کے حقیقی بھائی کو بھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ جبکہ اس کے ایم این اے کے حلقہ میں شامل 3صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھی ان کی رضامندی کے برعکس جاری کئے گئے ہیں۔قبل ازیں مذکورہ عہدیدار نے بہت سارے عوامی مقامات اور پارٹی کی میٹنگز میں دعویٰ کیا تھا کہ فیصل آباد میں ان کی مرضی کے مطابق ہی پارٹی ٹکٹ جاری ہوں گے مگر حالات اس کے برعکس نکلے۔جس پر مذکورہ عہدیدار انتہائی بددل ہو گیا اور وہ پارٹی کا عہدہ چھوڑنے پر غور کر رہا ہے چند دنوں تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عیدالفطر سے دوروز قبل 20 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد کے 21صوبائی حلقوں سمیت پنجاب بھر کے 297حلقوں میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دیئے تھے۔

دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ کے کئی امیدوار منہ دیکھتے رہ گئے جبکہ متعدد سابق وزیر‘مشیر اور ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیئے گئے تھے ان میں سے بعض نے تو اپنے لیڈر کا فیصلہ من و عن قبول کر لیا مگر بہت ساروں نے اس پر احتجاج کیا۔

جس کے پیش نظر عمران خان نے ان پارٹی رہنمائوں کے تحفظات دور کرنے کے ریویو کمیٹی قائم کر دی جو آج اور کل ان متاثرہ امیدواروں کو فردا فردا سنے گی اور ان کے تحفظات دور کرے گی۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد شہر کے دو سے تین ٹکٹ تبدیل کئے جا سکتے ہیں ان میں پی پی 112‘ پی پی 113اور پی پی 115کے نام لئے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…