جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

اقتدار میں آیا تو فوج میں کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

datetime 26  اپریل‬‮  2023 |

لاہور(نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں ‘اگراقتدارمیں آیاتو فوج میں کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑوں گا‘.انہوں نے حکومت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے میدان میں آئیں ‘اب تو امپائر اور اسٹیبلشمنٹ بھی تمہارے ساتھ ہے ‘الیکشن لڑکر دکھاؤ‘۔

پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے‘ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہیں ‘ باجوہ نے ان چوروں کو اپنی ایکسٹینشن کیلئے مسلط کیا‘پاکستان کا سارا سسٹم غلاموں کا بن گیا ہے ہم آزاد نہیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر عمران خان کا کہناتھاکہ میری فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں ‘اگر ہم آگئے تو فوج میں جو کرپشن ہے میں نہیں چھوڑوں گا۔

علاوہ ازیں سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آ ئی کے کی تحویل میں ہیں، وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے۔

انہوں نے کہا کہ میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے ۔

دریں اثناءپی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ جب مجھے انصاف نہیں ملا تو غریب اور عام شہریوں کو کیسے ملے گا۔ میں خودپرہونے والے حملے کے بعد تین ملوث لوگوں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروا سکا جبکہ مجھے معلوم بھی تھا، ایک افسرکا نام آنے پر پولیس نے میری شکایت پر مقدمہ درج نہیں کیا۔2011ء میں مینار پاکستان جلسہ دیکھ کر الیکٹ ایبلز نے پی ٹی آئی میں آنا شروع کیا۔

دو سال کوشش کرتا رہا ای وی ایم کو لایا جائے، تمام جماعتوں اور ان کے ہینڈلرز نے نہیں آنے دی۔ یہ ہماری حکومت کو سلیکٹڈ کہتے رہے، ان کو چیلنج کرتا ہوں اسٹیبلشمنٹ تمہارے ساتھ کھڑی ہے تو آؤ الیکشن میں مقابلہ کرو‘نواز شریف پہلے مشرف دور میں بھاگا تھا، اب عدالت سے سزا ہوئی تو پلیٹ لیٹس اوپر کر کے باہر بھاگ گیا ہے۔

پاکستان کے سسٹم میں کرپٹ لوگ پیسہ بناتے ہیں‘پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے والے لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں‘باجوہ نے ان چوروں کو اپنی ایکسٹینشن کیلئے مسلط کیا۔

ہمیں انصاف کیلئے قربانیاں دینا پڑیں گی‘یہ اپنی چوری بچانے کیلئے چیف جسٹس کے پیچھے پڑے ہیں‘پاکستان کا سارا سسٹم غلاموں کا بن گیا ہے ہم آزاد نہیں ہیں۔دنیا میں ڈنمارک انصاف دینے میں پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کا نمبر 129 واں نمبر ہے، اگر یہ چور اوپر رہ گئے تو پاکستان کا نمبر انصاف دینے میں 140 سے بھی اوپر چلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…