پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان سے بھارت منتقل ہونیوالے ہندوں کے مکانات بلڈوز کر دیئے گئے

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجستھان(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے ہندوں کے سینکڑوں گھروں کو بھاری مشینری سے بلڈوز کر دیا گیاہے۔ یہ ہندومودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں آباد ہندوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے متنازعہ قانون شہریت کیلئے مسلسل تشہیر کے بعد بھارت منتقل ہوئے تھے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان ہندوں کے گھروں کو آج ریاست میں جھانور روڈپر جودھ پور کے گاں گنگانہ میں بلڈوز کر دیا گیا ہے۔یہ علاقے جودھ پور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتے ہیں جہاں راجستھان کے علاقوں گنگانہ اور چوکھامیں سینکڑوں ہندو خاندانوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے مکانات تعمیر کیے تھے ۔یہ ہندو خاندان ہریدوار اور جگن ناتھ پوری میں یاترا کے طویل مدتی ویزوں کے تحت بھارت میں مقیم ہیں۔ہندو خواتین اور بچوں کو بے گھرکر دیاگیا ہے اور وہ سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔یہ ہندو بنیادی طور پر پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے زیر اثر بھارت آئے ہیں اور بدقسمتی سے انہیں بھارت میں تشدد اور ریاستی سرپرستی میں مظالم کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر موجود بعض ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجستھان پولیس کے ساتھ سرکاری اہلکار پاکستانی ہندوں کو ان کے نئے تعمیرکئے گئے چھوٹے مکانوں سے زبردستی نکال رہے ہیں اور ان کے گھروںکو بلڈوز کر رہے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی طرف سے بھارت جانیوالے ہندو خاندانوں کی خواتین کے ساتھ جسمانی تشدداور بدسلوکی کی بھی اطلاعات ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…