پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عیدکے بعد سعودی عرب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اضافی ڈیپازٹس کی فراہمی کا معاہدہ متوقع

datetime 22  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی حکام نے امید ظاہرکی ہےکہ عید الفطرکے بعد سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈیپازٹس کی فراہمی کا معاہدہ متوقع ہے۔اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کے لیے یہ ذخائر بہت اہم ہیں۔

حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل تک 4.3 ارب ڈالر تھے۔ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے مطابق اسٹیٹ بینک سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ عید کے فوری بعد 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈیپازٹس کے معاہدے پر دستخط کرےگا۔ سعودی عرب کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے اضافی فنانسنگ کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بالترتیب 2 ارب ڈالر اور 1 ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد کی تصدیق کردی ہے۔سعودی عرب پہلے ہی ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالر سے زیادہ کے ڈیپازٹس کر چکا ہے جو 5 دسمبر 2022 کو میچور ہوگیا، یہ 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اسٹیٹ بینک کے پاس پڑے ہوئے 4.43 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کی تصدیق کے باوجود آئی ایم ایف نے اسلام آباد سے کہا ہےکہ وہ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مزید بیرونی ڈالرز کا انتظام کرے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…