جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے جیل میں 100 دن مکمل ،عید الفطر جیل میں گزاریں گے

datetime 20  اپریل‬‮  2023 |

گوادر( این این آئی) حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے جیل میں 100 دن مکمل ، مولانا واحد سیاسی رہنما ہیں یہ عید الفطر جیل میں گزاریں گے، ہدایت الرحمان کو بلوچستان کے حقوق کا ضامن قرار دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین ممتاز بلوچ لیڈر حق دو تحریک کے

بانی جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو سیاسی مقدمات کا سامنا ہوتے ہوئے جیل میں 100 دن پورے ہوگئے۔علاوہ ازیں دو تحریک بلوچستان کی جانب سے عید کے دن مکران بھر میں لاپتہ افرادِ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ماھل بلوچ سمیت دیگر اسیران کی بازیابی و رہائی کے لئے ریلیاں نکالنے کے کا اعلان کیا، دوسرے جانب گزشتہ روز مولانا ہدایت الرحمٰن نے عدالت میں ہیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گوادر سیشن عدالت سے مسلسل میری ضمانت اس لیئے مسترد ہورہی ہیکہ میں میر ,نواب ,چوہدری و کوئی سردار نہیں بلکہ ایک عام سیاسی کارکن و گوادر کے مچھیرے کا بیٹا ہوں ,شاید ایک عام سیاسی کارکن و گوادر کے مچھیرے کے بیٹے کو ضمانت دینا عدالتوں کی توہین ہے اس لیئے باربار میری ضمانت مسترد کی جارہی ہے انہوں نے کہا پولیس کے گواہان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ہیں, ان عدالتوں میں صرف چودریوں, وڈیروں, نوابوں اور سرداروں اور منشیات فروشوں کو ضمانتیں ملتی ہیں مگر عام سیاسی کارکن کے لیئے ضمانتیں نہیں ہیں,واضع رہے کہ پولیس نے 12 جنوری 2023 کو عدالت کے احاطے سے مولانا ہدایت الرحمٰن کو گرفتار کرلیا تھا ھو اب تک گوادد جوڈیشل لاک اپ میں قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…