اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عیدکی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عید کی تعطیلات کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسزکی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنیکا حکم جاری کر دیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران

خان کی عیدکی چھٹیوں کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، فیصل چوہدری نیک ہا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی تاہم اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدرکو اٹھالیا گیا۔جسٹس عامر فاروق نیکہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک بیڈٹیسٹ پیدا ہوا۔ وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ عید کی 5 چھٹیوں میں پھریہ کوئی آپریشن کریں گے۔عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنیکا حکم دے دیا۔عدالت نے عمران خان کی درخواست عیدکے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا بھی منظور کرتے ہوئے درخواست27 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور پولیس سے27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسزکی تفصیل طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…