اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں مئی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان

datetime 19  اپریل‬‮  2023 |

پشاور (مانیٹرنگ، این این آئی) پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں بارش اور بوندا باندی سے گرمی کی شدت کم ہو گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پشاور،مردان، نوشہرہ،چارسدہ، باجوڑ، مہمنداور خیبر،چترال،دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات،شانگلہ کوہستان،مانسہرہ اور ایبٹ آباد،اورکزئی، ہنگو، کرم،کرک اورکوہاٹ،بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں گرچ چمک کے ساتھ بار ش اورژالہ باری کاامکان ہے۔بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔کوہستان کے متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پربند ہوگئی جس سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر کل سے پھنسے۔ادھر گلگت بلتستان کا ملک کیدیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی۔دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کیکئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہوگئی، علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز شدید متاثر ہوئیں۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنگ ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہا ہے اور 28 اپریل سے پانچ مئی کے دوران یہ سسٹم ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، ملک بھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…