اسلام آباد (این این آئی)نجی تعلیمی اداروں نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے 21 اپریل تا 24 اپریل تک بند رہیں گے۔کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے لئے عیدالفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا ،ملک بھرکے تمام پرائیویٹ سکولز بسلسلہ عیدالفطر21تا24 اپریل 2023بندرہیں گے،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، شیڈول کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں دوبارہ سے کلاسز کا با ضابطہ آغاز 25اپریل بروز منگل سے ہوگا۔