لندن(نیوزڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے ،حیرت انگیز تبدلیاں،جہاں ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی مرتبہ اوپنر ایلکس ہیلز اور ظفر انصاری کو شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف اکتوبر نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کیلئے انگلش ٹیم نے ممکنہ اسپنرز کے لئے سازگار صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اسکواڈ میں معین علی اور عادل راشد کے ساتھ آل راو¿نڈر ظفر انصاری کو بطور تیسرا اسپنر شامل کیا ہے۔اوپنرز کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ جیمز ٹیلر کو بھی تین سال بعد ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ نے ٹیسٹ میچوں کیلئے 16 رکنی جبکہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی دستوں کا اعلان کیا ہے۔انگلش چیف سلیکٹر جیمز وٹکر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اپنے مختلف چیلنج کا سامنا ہو گا اور ہمارے اسکواڈ کی تشکیل اس بات کی عکاس ہے کہ ہمیں متحدہ عرب امارات میں کس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ظفر انصاری کی صلاحیتوں نے ہمیں متاثر کیا اور ڈومیسٹک سطح پر بیٹ اور بال سے شاندار کارکردگی کے بعد ہمیں امید ہے کہ وہ معین اور عادل سخت مسابقت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے فرسٹ کلاس میں ناٹنگھم شائر کیلئے بہت زیادہ رنز اسکور کیے اور وہ ہماری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پانے کے مستحق تھے۔جیمز نے بین اسٹوکس کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان پر کارکردی کا کافی دباو¿ تھا لہٰذا ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیسٹ میچوں کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انگلش سلیکٹر نے اعلان کیا کہ پال کولنگ وڈ اور سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے بحیثیت کنسلٹنٹ انگلش ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔تینوں فارمیٹ کیلئے انگلینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ٹیسٹ ٹیم میں ایلسٹر کک(کپتان)، معین علی، جیمز اینڈرسن، ظفر انصاری، جو روٹ، جونی بیئراسٹو، ا?ئن بیل، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، بین اسٹوکس، جیمز ٹیلر اور مارک و±ڈشامل ہیں۔ایک روزہ اسکواڈ آئن مورگن(کپتان)، معین علی، جونی بیئراسٹو، سیم بلنگ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیسن روئے، عادل راشد، جیمز ٹیلر، ریس ٹوپلے، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک و±ڈپر مشتمل ہے۔جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں آئن مورگن(کپتان)، معین علی، سیم بلنگ، جوز بٹلر، کرس جورڈن، اسٹیفن پیری، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیسن روئے، عادل راشد، ریس ٹوپلے، جیمز ونس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک و±ڈشامل ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا،حیرت انگیز تبدیلیاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس



















































