بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسافر کا بے ہنگم رویہ، بھارتی فلائٹ بیچ راستے سے ہی واپس آگئی

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)ایئر انڈیا کی پرواز لندن کیلئے روانگی کے بعد ایک مسافر کے انتہائی غیر اخلاقی اور بے ہنگم رویے کی وجہ سے بیچ راستے سے ہی واپس آگئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI 111 دس اپریل 2023 کو دہلی سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی

جسکے کچھ ہی دیر بعد فلائٹ واپس نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر اتر گئی۔طیارے میں موجود ایک مسافر جس نے زبانی اور تحریری انتباہات کو بھی نظرانداز کیا، کے انتہائی بدتمیز اور بے ہنگم رویے کی وجہ عملے کے دو افراد کو جسمانی نقصان پہنچا جس کے بعد فلائٹ کو واپس نئی دہلی کے ایئرپورٹ اتار دیا گیا۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہاکہ پائلٹ ان کمانڈ نے دہلی واپس آنے کا فیصلہ کیا اور مسافر کو لینڈنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس میں مسافر کیخلاف مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے۔ایئرانڈیا نے کہا کہ ہمارے لیے جہاز میں موجود تمام افراد کی حفاظت، سلامتی اور وقار اہم ہے۔ ہم متاثرہ عملے کے ارکان کی ہر ممکن دلجوئی کر رہے ہیں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنے پر افسوس کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…