بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ سلمان کی عیادت کے لیے آمد پر حادثے کے زخمی حیران

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ج±معہ کے روز مسجدحرام میں ایک کرین کے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے حجاج کرام نے اسپتال میں دوران علاج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی آمد اور خیریت دریافت کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ زخمی عازمین حج کا کہنا ہے کہ جب شاہ سلمان ان سے ملنے آئے تو ا±نہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین جیسی عظیم المرتبت شخصیت معمولی نوعیت کے لوگوں کی عیادت کے لیے چل کر ان کے پاس آئے گی۔خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز مکہ مکرمہ کے النور اسپتال میں زیرعلاج کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایران سے آئی ایک حاجیہ سے بھی اس کی مزاج پرسی کی۔ معمر ایرانی خاتون محقی بیوک نے اخبار “الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے بتایا گیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز میری عیادت کو تشریف لائے ہیں۔ میرے سمیت دوسرے زخمیوں میں سے کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین ہم جیسے معمولی لوگوں کی عیادت کو تشریف لائیں گے۔ شاہ سلمان آئے۔ انہوں نے فرداً فرداً تمام زخمیوں کی مزاج پرسی کی، ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی بھی دعا کی اور ساتھ ہی یقین دلایا کہ حکومت اسی سال ان کا حج مکمل کرائے گی.”شاہ سلمان کی اسپتال آمد اور زخمیوں کی عیادت کی ایک فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے۔ فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ سلمان کسی خصوصی پروٹوکول کی پرواہ کی کیے بغیر کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کررہے ہیں۔ ان کی آمد سے زخمیوں کو ایک نیا حوصلہ ملا کیونکہ شاہ سلمان سے ان کی ملاقات ان کے لیے ناقابل یقین لمحہ تھا۔ اس دوران انہوں نے ایرانی حاجیہ سے بھی ملاقات کی۔ کرین کے حادثے میں ایرانی خاتون کی دائیں ران زخمی ہوئی ہے۔زخمی ہونے والی ایرانی خاتون نے عربی اخبار کو بتایا کہ انہیں اسپتالوں میں نہایت ہی عمدہ اور بہترین طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ انہیں حادثے کے فوری بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…