اسلام آباد( نیوزڈیسک)روس کی جانب سے پاکستان کو ایس یو 35 ایس کی فراہمی سے پاکستان کو بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہو جائے گی یہی وجہ ہے بھارت سرکار اس معاہدے پر کافی فکر مند ہے۔پاکستان کے پاس ایس یو 35 اور ایم آئی 35 ہائینڈ گن شپ ہیلی کاپٹر آنے سے فضائیہ کی پوزیشن کافی مضبوط ہو جائے گی ، بھارت کے پاس اس وقت روسی ساختہ ڈبل سیٹر ایس یو 30 ایم کے آئی جہاز ہیں۔اگر روس پاکستان کو ایس یو 35 اور ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرتا ہے تو بھارت اس برتری کو برابر کرنے کے لیے فرانس کی طرف رخ کرتے ہوئے یورو فائٹر کا انتخاب کر سکتا ہے۔پاکستان فضائیہ دنیا میں اپنا مقام اور نام رکھتی ہے ، ایس یو 35 اور ایم آئی 35 کے آنے سے اس کی قوت میں اور زیادہ اضافہ ہو جائے گا جوکہ بھارت کو ہمیشہ کھٹکتا رہے گا۔بھارت فوری طور پر اقدام اٹھاتے ہوئے رافیلے فائٹر جیٹ کا بھی معاہدہ کر سکتا ہے لیکن وہ معاہدہ کافی مہنگا ثابت ہوگا لیکن اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے جنگی جنون میں مبتلا مودی پہلے کافی اشارے دے چکے ہیں۔