بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اللہ کے حکم کی پیروی، ماں کو کندھوں پر اٹھا کر طواف کرانے کا منظر، ویڈیو نے دل گرفتہ کر دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے اطراف طواف کرنے کے مناظر میں سے ایک منظر نے لوگوں کے دلوں کو مسحور کردیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر طواف کرا رہا ہے۔ اللہ کے گھر حاضر ہونے والا یہ شخص والدین سے

اچھا سلوک کرنے کے اللہ کے حکم کی پیروی بھی کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر عمرہ کے مناسک ادا کرانے والے اس وفادار بیٹے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ لوگوں نے اس شخص کے عمل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قرب و جوار میں ایک شخص کیسے اللہ کے فرمان وبالوالدین احسانا کی مجسم تصویر بنا ہوا ہے۔ بیٹے کے ماں کے لیے پیار اور اس سے وفاداری کے اس منظر کو دیکھ کر لوگوں نے زبردست تعریف کی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے والدین کی تعظیم میں شاندار تبصرے کیے ہیں۔اس بے ساختہ منظر میں اپنی ماں کو کندھوں کو اٹھا کر اللہ کے گھر کے گرد چکر لگانے والے کی خوشی قابل دید ہے جس سے اس کی اپنے ماں کے لیے گہری محبت بھی مزید واضح ہو رہی ہے۔ویڈیو دیکھنے والوں نے اپنے تبصروں میں ماں کی قدر کرنے والے اس شخص کے لیے دعائیں کی۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ اقدام والدین کے بچوں پر کئے گئے احسانات میں سے کسی چھوٹے سے احسان کو واپس لوٹانے کی کوشش ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…