لاہور( این این آئی)روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بیرونی سرمائے کی شرح نے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔اسٹیٹ بین کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی انویسٹمنٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پہلی بار 6 ارب ڈالر کی حد کو تجاوز کرگیا۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں پہلی بار اکائونٹ ہولڈرز کی تعداد 5لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 1 ارب 83 کروڑ 0 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسلامک فنانسگ میں اوررسیز پاکستانیوں نے 1 ارب 82 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں روشن ڈیجیٹل کے ذریعے 49 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی۔