اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق منصور رانا کی جگہ ریحان الحق کو قومی ٹیم کا مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

عبدالرحمان معاون کوچ ہوں گے جبکہ اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔اعلان کے مطابق کلف ڈکن فزیوتھراپسٹ، ڈرکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے فرائض نبھائیں گے۔غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کوچنگ اسٹاف کی تقرری صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کی گئی ہے۔پی سی بی نے مذکورہ عہدوں پر طویل مدتی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کیا ہے جس کے تحت درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہے۔کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے ان عہدوں پر کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق منصور رانا کی جگہ ریحان الحق کو قومی ٹیم کا مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…