ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

صوبوں نے اردوکورائج نہ کیا تو ۔۔! سپریم کورٹ نے وضاحت کردی

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب میں پنجابی زبان کو فروغ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے سلسلے میں معاملہ تین رکنی بینچ بنانے کےلئے چیف جسٹس کو بجھوادیا۔ پیرکوجسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجابی زبان کے فروغ اوراسے صوبے میں رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار سیدکریم اورمحمد سمیع نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب نے پنجابی اور علاقائی زمان کو رائج کرنے کےلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس کیس میں صرف اردو کوبطورقومی زبان رائج کرنے کا حکم دیا ہے جس میں پنجابی زبان کو رائج کرنے کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اردو کیس کا فیصلہ کچھ روز قبل دیاگیا ہے ا سلئے اردوکو رائج ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر صوبوں نے اردوکورائج کرنے کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو اس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی تین رکنی بنچ میں سماعت کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوادیا۔

مزید پڑھئے: ”بڑے معاملے“میں پھنس گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…