منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سوات میں جعلی عامل نے مبینہ طور پر دوست کی جان لے لی

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)سوات میں عامل بن کرلوگوں سے رقم اور سونا بٹورنے والے شخص نے اپنے ہی دوست کی جان لے لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مینگورہ میں جعلی عامل عباس علی نے 8 مارچ کو اسکول کے پرنسپل کوبلایا، عملیات کے بہانے کمرے میں بند کیا

اور اہلخانہ کے اندرجانے پرپابندی لگادی۔کچھ ہی دیرمیں جواں سال حاجی نواب کی حالت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی ددیکھتے حاجی نواب دنیا سے رخصت ہوگیا۔مقتول کی بیٹی کے مطابق ملزم نے دروازہ بندکردیا اور کافی دیرتک اس کے ساتھ رہا۔ ہمیں کہا گیا کہ 30منٹ تک کوئی اندر نہیں جائیگا، 4 بجے تک وہ ٹھیک ہوجائے گاپھر وہ چلا گیا اورکہا اگر اس کو الٹیاں آئیں تویہ خطرے کی بات نہیں ہوگی۔پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں ملزم عباس کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا جبکہ قبرکشائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔ڈی ایس پی سیدوشریف عطا اللہ کے مطابق عدالت سے استدعاکی گئی ہے اور قبرکشائی کے لئے آئندہ منگل کی تاریخ مقررکی گئی ہے ،جج صاحبان اورپولیس حکام کے سامنے ڈاکٹرز قبرکشائی کرکے متوفی کا پوسٹ مارٹم کریں گے اور وجہ موت معلوم کی جائے گی۔پولیس کے مطابق ملزم نے جادو ٹونا کے بہانے صرف حاجی نواب سے ہی نہیں بلکہ دیگر افراد سے بھی لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…