جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی قائم مقام خاتون چیف جسٹس بن گئیں

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلی ، وزرا ، پشاور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلا بھی موجود تھے۔جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والی خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں،

جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل بھی رہ چکی ہیں، وہ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون محتسب کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی 8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے خیبر لا کالج پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی، 1983 میں مسرت ہلالی نے ضلعی عدالتوں کے وکیل کے طور پر کام کا آغاز کیا، سال 1988 میں ہائیکورٹ کی وکیل کے طور پر اس کا اندراج ہوا جس کے بعد سال 2006 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل کے طور پر کام شروع کیا۔جسٹس مسرت ہلالی نے 1988 میں پشاور ہائیکورٹ بار کی پہلی خاتون جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں، وہ 2 مرتبہ پشاور ہائیکورٹ بار کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی 26 مارچ 2013 کو بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئیں اور ایک سال بعد انہیں 26 مارچ 2014 کو پشاور ہائیکورٹ کی مستقل جج مقرر کر دیا گیا، ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی 7 اگست 2023 کو ریٹائرڈ ہوں گی۔خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطورپہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…