اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور فواد چوہدری ’’بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘‘،پریس کانفرنس آنسو بہائے بغیر منت ترلہ شو تھا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ
پٹرول بم مارو گے تو کرو گے تو دہشت گردی کے پرچے تو ہوں گے ،گولیاں ، ڈنڈے، پتھر برسانے والے آج خود کو کیڑے مکوڑے کہہ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ’’بہادر‘‘بنیں اور ٹیریان نیازی سے متعلق کیس میں جواب دیں ،آپ کیسے بہادر ہیں کہ بیٹی کو اس کا حق دینے سے ڈرتے ہیں ؟ ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو بیٹی کو اس کا قانونی حق نہ دے وہ دوسروں کے حقوق کی خاک حفاظت کرے گا ؟،طیبہ گْل کو اغوا کرنے کا ماحول بن گیا ہے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ بیٹیوں بہنوں اور بچیوں کو اغوا کرنے کا ماحول بن گیا ہے ؟ ،سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے کا ماحول بن گیا ہے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کی پسلیوں پہ گولیاں مارنے کا ماحول بن گیا ہے ؟۔