اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو دو افریقی ممالک کے سفر سے روک دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے افریقی ملک گنی اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا کے باعث اپنے شہریوں کو دونوں ممالک کے سفر سے روک دیا ہے۔جیو کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ شہری بیماری پرقابو پائے جانے تک ان دو ممالک کا سفر نہ کریں جب کہ ان دو ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکام کی جانب سے جاری حفاظتی گائیڈلائنز پرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔