محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت37، چھور، لسبیلہ اورشہید بینظیر آباد میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔