ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

بھارت میں نیدرلینڈز کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کی ریاست گووا کے ہوٹل میں کام کرنے والے ملازم نے نیدرلینڈز کی خاتون سیاح کو اکیلا پاکر اس سے بدتمیزی کی اور ہراساں بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک ورما نامی ملازم نے 29 سالہ غیرملکی خاتون سیاح پر چھری سے حملہ بھی کیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ہوٹل کا ملازم، خاتون کے ٹینٹ میں گھس گیا جس پر اس نے مدد کے لیے چیخنا شروع کردیا جس کے بعد ایک مقامی شخص وہاں پہنچا تو ملازم وہاں سے بھاگ گیا۔اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھاکہ ملازم بھاگ کے واپس اپنے ساتھ چھری لے کر آیا اور اس نے مدد کے لیے آئے شخص اور خاتون سیاح پر حملہ کردیا اور فرار ہوگیا۔خاتون سیاح نے پولیس کو بیان دیا کہ رات 2 بجے ملازم اس کے ٹینٹ میں داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں ٹیپ بھی تھا اور اس نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی۔نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرے چیخنے پر ملازم نے میرا ہاتھ پکڑا اور قتل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کرلی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…