منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ ،90دن میں الیکشن کاہوتوآہ آہ کر تے ہیں ‘شیخ رشید

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اورالیکشن بھی کرانے ہوں گے۔

جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی ،اسحاق ڈارمان گیاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیراورسکوک بانڈز بھی روک دئیے ہیں ، رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ کرتے ہیں،90دن میں الیکشن کاسوموٹوہوتوآہ آہ کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت35ارکان اسمبلی کاپیٹریاٹ گروپ بنانے جارہی ہے ،یہ سیاسی خودکشی کے بعداب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں، یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں، انہوں نے8اکتوبرکوبھی الیکشن نہیں کروانے ،ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے ،حکومت الیکشن سے بھی فراری ہے اورملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیاہے ،آئین جیتے گانظریہ ضرورت ذلیل ورسواہوگا،جنہوں نے آئین کاحلف اٹھایااس کے مطابق فیصلہ دیں گے ،جو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہاہے قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا،ساری قوم چیف جسٹس کے سٹینڈ کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…