جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈیفنس میں دانتوں کے ڈاکٹر کو گرفتار کرنے اور اس پر پولیس کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دانتوں کے ڈاکٹر کو گرفتار کرنے اور اس پر پولیس کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر عمران کے خلاف چیک بائونس ہونے کا مقدمہ درج ہے، ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے۔

کراچی میں ڈیفنس خیابان شہباز کمرشل میں ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، بوٹ بیسن تھانے کے وردی اور سادہ لباس اہلکار کلینک میں داخل ہوئے۔پولیس اہلکار ڈاکٹر عمران کو تشدد کا نشانہ بناتے اور گھسیٹتے ہوئے لے گئے، پولیس کے مطابق سب انسپکٹر غفار، ڈاکٹر عمران کو چیک بائونس کے کیس میں گرفتار کرکے لے کر گئے ہیں۔ڈاکٹر عمران پر چیک بائونس کا کیس درخشان تھانے میں درج ہے، ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، ڈاکٹر عمران کے خلاف شیخ محمد زاہد نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے۔شیخ محمد زاہد کا موقف بھی سامنے آگیا ہے،انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر عمران اس کا کرائے دار ہے، ڈاکٹر عمران نے کرائے کی مد میں دو چیک دیئے، دونوں بائونس ہوگئے، متعدد بار مانگنے پر جلد کرایہ دینے کا کہا لیکن اب تک ادائیگی نہ کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…