بھارتی کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  15:57

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کے لیے راضی نہیں ہوا اور کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید بھی کردی۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ سری لنکا منتقل کیا جائے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے ممبران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل مقامات پر ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎