شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

چٹاگانگ (این این آئی)چٹاگانگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی

دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کو پاکستان پر 150 سے زائد رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔کھیل کے چوتھے روز ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر علی 36 رنز بیٹنگ کر رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تیز رفتار باؤنسر ان کے ہیلمٹ پر جا لگا۔ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ٹیم فزیو نے یاسر علی کو گراؤنڈ میں آکر چیک کیا اور سر میں درد محسوس ہونے کے باعث بنگلا دیشی بیٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 330 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 44 رنز کے خسارے کے ساتھ 286 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…