پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اپ ہو گا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اپ ہو گا، بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری محمد یوسف اور بولنگ کوچ کے لیے عمر گل کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد سے

پاکستان ٹیم کیلئے عارضی کوچنگ سیٹ کام کر رہا ہے، ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر تھے، فلینڈر بھی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے الگ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کا کوچنگ سیٹ اپ عارضی ہو گا، پی سی بی نے مشاورت شروع کر دی ہے۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو عارضی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جا رہا ہے اور سابق فاسٹ بولر عمر گل کو وقتی طور پر قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی ،جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…