شیر ایک بار پھر دھاڑا، وقار یونس کی اعتماد کا ووٹ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد

  ہفتہ‬‮ 6 مارچ‬‮ 2021  |  23:51

لاہور( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹرز کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔ فیصلہ سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ماسٹر سٹروک ۔آل رائونڈ عامر یامین نے ٹویٹ کیا کہ ہمیشہ سے بہترین کپتان،قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے ٹویٹ کیا کہ شیر پھر س دھاڑا، آپ کو بہت مبارک

ہو کپتان ،آل رائونڈر انور علی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شکست آپ کو تباہ نہیں کرتی بلکہ شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہونا آپ کو تباہ کرتا ہے، جب تک آپ ناکامیوں سے سیکھتے رہیں گے تب تک آپ ہمیشہ واپس آتے رہیں گے اور ہمہ وقت مضبوط تر ہوجائیںگے۔واضح رہے کہ وزیرعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سے ہار گئے۔ سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ....مزید پڑھئے‎