جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دئیے

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دئیے۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے برعکس شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں اور ان کا پہلا گانا بھی منظرعام پر آگیا ہے۔24 سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے

آرکیٹیکچر میں تعلیم حاصل کی اور اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کاگانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اداکاری اور گلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے، میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا، بزل نے مجھ سے اس حوالے سے رائے لی تو میں نے اسے روکا نہیں بلکہ بزل سے کہا کہ بس اچھے برے کا خیال رکھنا ، اسے کچھ حدود بھی بتائیں، وہ یقینا ان میں رہے گا۔مشتاق احمد نے کہا کہ میری تمام نیک خواہشات بزل کے ساتھ ہیں، جہاں بھی میری ضرروت پڑی میں ضرور سپورٹ کروں گا۔مشتاق احمد نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہو تے ہیں، جس فیلڈ میں میرا بیٹا گیا ہے وہاں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، میں نے بزل سے کہا ہے کہ کبھی ایسا کام نہ کرنا جس سے فیملی کا نام متاثر ہو۔ مشتاق احمد نے کہا کہ بیٹے کو کرکٹر بنانے کیلئے کبھی زبردستی نہیں کی، اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…