پی ایس ایل، پولیس نے قلندرز کی ٹیم کو رائل پام لے جانے سے انکار کر دیا، پولیس حکام اور پی سی بی کے درمیان اختلافات میں شدت، تہلکہ خیز انکشافات

22  فروری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے میچوں وی آئی پی اور وی وی آئی پی فری پاسز کے ایشو پر لاہور پولیس حکام اور پی سی بی حکام کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد لاہور پولیس نے لاہور قلندر کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رائل پام لیجانے سے انکار کردیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولس حکام نے پی سی ایل فائیو کے میچوں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدو رفت سے متعلق سکیورٹی ایس او پی تبدیل کردئیے ہیں۔

اس سلسلے میں پہلے یہ طے پایا تھا کہ پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد و رفت کے پروگرام سے 24 گھنٹے قبل پولیس حکام کو شیڈول سے مطلع کرے گی لیکن اب پولیس حکام نے سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں بنائے جانے والے ایس او پیز کی مدت کو تبدیل کر کے 24 گھنٹوں کی بجائے 48 گھنٹے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے قبل اگر آگاہ کیا جائے گا تو پھر وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…