پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تاریخ رقم کردی

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ( آن لائن )پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے پیر کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد تاریخ رقم کردی ہے۔فاسٹ بولر نے 6 وکٹیں لیں اور کھلنا ٹائیگرز کو راج شاہی رائلز کے خلاف 27 رنز سے فتح دلائی۔ محمد عامر نے اپنے چار اووروں میں 17 رن دے کر 6 کھلاڑی آوٹ کیے ۔عامر کی یہ پرفارمنس بنگلہ دیش پریمر لیگ میں کسی بھی باولر کی

جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ ہے۔عامر نے لٹن داس ، عفیف حسین ، شعیب ملک ، آلوک کپل ، آندرے رسل ، اور تجول اسلام کی وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر کی یہ کارکردگی کسی بھی پاکستانی باولر کی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔اس سے قبل سہیل تنویر نے انڈین پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی جانب سے چنائی سپر کنگز کے خلاف محض14رنز کے عوض6 شکار کیے تھے،آل راونڈر فہیم اشرف نے پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف19 رنز کے عوض6 کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا،پاکستانی سپیڈ سٹار عمر گل نے 2018 میں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 24 رنز کے عوض 6 شکار کیے تھے-‎

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…