بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

دوران میچ ساتھی کھلاڑی پر حملہ ، معروف کرکٹر پر 5 سال کی پابندی، ایک لاکھ جرمانہ عائد

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کے فاسٹ بائولر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔ انہوں نے میچ کے دوران گیند صاف نہ کرنے پر ساتھی کھلاڑی پر حملہ کیا تھا۔کھلنہ میں نیشنل کرکٹ لیگ کے دوران فاسٹ بائولر شہادت حسین نے سنی جونئیر کو گیند صاف کرنے کے لئے کہا، انکار پر انہوں نے سنی چونیئر پر حملہ کردیا۔

گرائونڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ سلجھانے کیلئے بیچ بچائوبھی کرایا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شہادت حسین پر 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ شہادت حسین 38 ٹیسٹ میچز،51 ون ڈے انٹرنیشنل اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں شہادت حسین گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…