آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

پرتھ(آن لائن) آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے باجود پاکستان دنیا کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی قرار، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم تاحال پہلے نمبر پر براجمان، جبکہ کینگروز کی ٹیم دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باوجود اب بھی دنیا کی نمبر 1 ٹیم ہے۔

جبکہ آسٹریلیا اب رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری جانب پرتھ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کے ساتھ 2019 ء پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کیلئے ڈرانے خواب کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود پاکستانی ٹیم 2019ء میں ایسوسی ایٹ ٹیم کی مانند کھیلتی نظر آئی۔پرتھ میں 10 وکٹ کی شکست کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل فتوحات سے محرومی کے 7 میچز مکمل کر لیے جو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹونٹی میں جیت کیلئے سب سے طویل انتظار بن گیا،پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کا آخری میچ جیتا تھا جس کے بعد اسے انگلینڈ سے واحد ٹی ٹونٹی میں شکست ہوئی، پھر سری لنکاکی بی ٹیم سے ہوم گرا?نڈ پر 3 میچز میں وائٹ واش ہوئے اور اسکے بعد آسٹریلیا سے پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعداگلے دونوں میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ 2010 ء کے بعد پاکستان ٹیم کا فتوحات سے محرومی کا سب سے لمبا انتظار ہے، 2010ء میں پاکستان ٹیم مسلسل 6 میچز فتوحات سے محروم رہی تھی۔پاکستان نے سال کا آغاز اور اختتام نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کیا لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ گرین شرٹس پورے سال میں محض ایک ٹی ٹونٹی میچ جیت پائے۔2019 ء میں پاکستان نے دس ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں سے 8 میں اسے شکست ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا جبکہ صرف ایک میچ میں ہی اسے کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2019ء میں پاکستانی ٹیم تین مختلف کپتانوں شعیب ملک، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اتری لیکن کوئی بھی ٹیم کو سیریز کی کامیابی نہ دلواسکا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…