شاہد آفریدی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مخالفت میں کھل کرسامنے آگئے،بڑا دعویٰ کردیا

17  اکتوبر‬‮  2019

گوجرانوالہ (این این آئی) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب دھرنا وقت سے پہلے در رہے ہیں، حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالت 70 سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا، نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے پھر غائب ہوجاتا ہے،

بہتری لانے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے اس حوالے سے مصباح الحق کے پاس تین عہدے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ سری لنکنز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، ہم اسٹارز کے ساتھ کھیلنے گئے پھر بھی شکست ہوئی جو فکر کی بات ہے، عبدالرزاق کے بعد ہارڈ ہٹر کوئی نہیں آیا، اسی لئے کہا تھا ہمارے پاس ٹیلنٹ نہیں لیکن میری بات کو غلط لیا گیا جب کہ کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا تھا لیکن سندھ حکومت کی طرف سے مثبت تعاون نہیں ملا۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست میں آنے کے سوال پر نہ کردوں تو بعد میں آگیا تو کیا کروں گا، سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، کبھی دل کرتا ہے سیاست میں آنا چاہیے جب ماحول دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں ابھی نہیں جب کہ حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے، مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی اور وقت سے پہلے کررہے ہیں، اپوزیشن کو عمران خان کو سپورٹ کرنا پڑے گا، عمران بھائی یا ان کی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہو ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔  شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب دھرنا وقت سے پہلے در رہے ہیں، حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالت 70 سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا، نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے پھر غائب ہوجاتا ہے، بہتری لانے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…