آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ، آسٹریلیا نے آخری میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کر دیا

9  اکتوبر‬‮  2019

برسبین (این این آئی)آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا، میزبان خواتین ٹیم نے 196 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 21.5 اوورز میں حاصل کرلیا،ایلیسا ہیلی ناقابل شکست میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بدھ کو برسبین میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکن ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر میزبان خواتین ٹیم کو میچ میں

کامیابی کے لئے 196 رنز کا ہدف دیا، چماری جیانجانی 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ہاشیتھا ماداوی 24 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئیں۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کی طرف سے میگن شٹ، جورجیا واریہم نے دو ،دو جبکہ پری، کیری اور کیمینس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے بآسانی 21.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ایلیسا ہیلی ناقابل شکست 94 اور ریچل ہینز ناقابل شکست 61 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایلیسا ہیلی کو شاندار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…