پاک سری لنکا سیریز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کا پہلا امتحان ، سابق کپتان وقار یونس پہلے میچ سے قبل کہاں روانہ ہونے کا اعلان کر دیا

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان بھی ہو چکا ہے اور قومی کھلاڑیوں نے آئی لینڈرز کو جال میں پھنسانے کے لیے محنت بھی شروع کر دی ہے۔پاک سری لنکا سیریز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کا پہلا امتحان ہے لیکن پہلے امتحان کے پہلے ’پرچے‘ یعنی

میچ میں ہی بولنگ کوچ ٹیم کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وقار یونس نے بیٹی کی گریجویشن پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی جانا ہے اس لیے وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق وقار یونس 29 ستمبر کو ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے اور کراچی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس نے اس حوالے سے بولنگ کوچ بننے سے پہلے ہی بورڈ حکام کو آگاہ کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…