ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی شہری نکلا،سنسنی خیز انکشافات

  جمعہ‬‮ 23 اگست‬‮ 2019  |  22:49

نئی دہلی(  آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بھارتی ریاست آسام سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔کچھ روز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انڈین کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بارے میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔پی سی بی کو ای میل ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میل کی گئی۔بی سی سی آئی نے ای میل کے بعد اینٹی


ٹیرارزم سکواڈ (اے ٹی ایس) مہاراشٹرسے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ دھمکی آمیز برقی مراسلہ ریاست آسام سے بھجوایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ای میل بھیجنے والے 19 سالہ ملزم برج موہن داس کو گرفتار کرلیا۔ملزم برج داس موہن آسام کے موریگاں کا رہنے والا ہے اور اس نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں کی بلکہ دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی بھجوائی تھی۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 26 اگست تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے

موضوعات:

loading...