پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری،3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے

21  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 5 ہفتوں پر مشتمل دورہ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا، دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے،

سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا،تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا،پہلا ٹی ٹونٹی مقابلہ 29 اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا،دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ 31 اگست 2020 کو کارڈف میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کے مطابق سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ 4 سالوں میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے،جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…