بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن )انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر اس کا چھٹی مرتبہ چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا اور اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہنے کا تسلسل بھی ختم ہوگیا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے اس سے قبل 7 ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلے اور ہر مرتبہ فتح حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ ان میں سے پانچ مرتبہ چیمپیئن بننے کا

اعزاز حاصل کیا۔البتہ جمعرات کو ایجبسٹن میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ چکنا چور ہو گیا۔1975 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہیں ویسٹ انڈین ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔اگلے دو ورلڈ کپ آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل بھی نہ کھیل سکی لیکن 1987 میں کینگروز نے سیمی فائنل میں فیورٹ پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔1992 کے ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلیا کا سفر رانڈ مرحلے میں ہی تمام ہوا لیکن 1996 کے سیمی فائنل میں انہوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو مات دی لیکن فائنل میں سری لنکا نے انہیں ہرا کر عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجایا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 1999 کے ورلڈ کپ کا تاریخی سیمی فائنل ٹائی ہو گیا تھا لیکن سپر سکس مرحلے میں فتح کی بدولت آسٹریلیا نے فائنل میں جگہ بنائی اور پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔2003 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی اور آسٹریلیا نے بھارت کو بدترین شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔2007 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسٹریلیا نے شکست دی اور پھر فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر لگاتار تین مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے والی دنہیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔2011 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر کوارٹر فائنل مرحلے میں اختتام پذیر ہوا لیکن 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا نے ہوم گرانڈ پر بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انجری مسائل سے دوچار آسٹریلیا کو انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر کینگروز کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز سے محروم کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…